Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی کا حکومت سے سازش کرنے والوں کا نام بتانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا حکومت سے سازش کرنے والوں کا نام بتانے کا مطالبہ
July 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے حکومت سے سازش کرنے والوں کا نام بتانے کا مطالبہ کردیا ،شاہ محمود قریشی کہتےہیں وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں،قوم ان کے بغیر ملک چلالے گی ،شریف خاندان کا جانشین گھر میں موجود ہے وزیر اعظم بنوا لیں ،جہانگیر ترین نے کہا تمام الزامات کی تصدیق ہوگئی،اب سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔ 

تفصیلا تکےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ہلچل مچا دی،مسلم لیگ ن کی قیادت کی سوچ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں،تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متفق ہیں،کہتے ہیں سازشیں کون کر رہا، نام کیوں نہیں بتاتے۔ جہانگیر ترین نے کہا  نیلسن اور نیکسول کمپنیز، اورمے فیئر فلیٹس کی مالکن مریم نکل آئی، التوفیق قرضہ سیٹلمنٹ کیس ثابت ہوگیا ، منی لانڈرنگ پکڑی گئی، وزیر اعظم مارکیٹنگ مینجر بن کرکپنی سے تنخواہ لیتے رہے۔

پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ابھی تو مستعفی نہیں ہورہے ،اگر عدالت نے انہیں نااہل قرار دیدیا تو پلے کیا رہے گا ، کہتے ہیں سنا ہے سپریم کورٹ کیس لڑنے کے لیے سخت بولنے والے وکلا کی نئی ٹیم بنائی جارہی ہے،عدالت پر حملہ کی کوشش کی تو دفاع کریں۔