Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کا جلسہ کم میوزک کنسرٹ زیادہ ہوتا ہے : لیگی خواتین ارکان اسمبلی

پی ٹی آئی کا جلسہ کم میوزک کنسرٹ زیادہ ہوتا ہے : لیگی خواتین ارکان اسمبلی
May 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے جلسوں میں بار بار خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک پر نون لیگ کی شیرنیاں میدان میں آ گئیں۔ انوشہ رحمان کہتی ہیں، عمران خان جلسوں میں خواتین کو تحفظ نہیں دے سکتے تو انہیں نہ بلایا کریں۔ تفصیلا تکےمطابق مسلم لیگ ن کی شیرنیاں میدان میں آ گئیں انوشہ رحمان، مریم اورنگزیب اور مائزہ حمید نے پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ کم، میوزیکل کنسرٹ زیادہ ہوتا ہے۔ عمران خان اپنے جلسوں میں خواتین کے تحفظ کا بندوبست نہیں کر سکتے تو انہیں جلسوں میں نہ بلایا کریں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے، انکا نام صرف دهرنا دینے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے کے طور پر یاد رکها جائے۔ مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کی بے توقیری کے مناظر دیکھنے کے بعد کوئی بهی اپنی بہن بیٹی کو جلسےمیں  نہیں بهیجے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔