Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی وفد کی ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں سے ملاقات

پی ٹی آئی وفد کی ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں سے ملاقات
March 10, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنماؤں سے ملاقات کی ، جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایم کیو ایم نے چیئرمین شپ کیلئے بیرسٹر فروغ نسیم کا نام پیش کردیا جبکہ ڈاکٹرعارف علوی نے مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے سے صاف انکار کردیا ۔ ۔

کراچی میں پی ٹی آئی کا وفد ایم کیوایم بہادرآباد مرکز پہنچا  ۔میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرعارف علوی نےچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے چھوٹے صوبوں کوترجیح دینے کا مطالبہ کیا ۔

عارف علوی نے کہاکہ اور کہا چھوٹے صوبوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا  ۔

کنورنوید جمیل نے کہا کہ سیاست میں پیسے کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیئے ، چیئرمین سینیٹ کیلئےایم کیوایم کے پاس بھی ایک دولہا ہے  ۔

پرانے حلیفوں کی آمد پر ایم کیو ایم نے میزبانی کے بھرپور انتظامات کئے تھے  ،عارضی مرکز کے باہر ہی تندور کا بھی تھا انتظام  کیا گیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے مزیدار پکوان بھی بنائے گئے تھے ۔