Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کا 2017 میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان

پی ٹی آئی کا 2017 میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان
December 29, 2016

اسلام آباد (92نیوز) نیا سال، نئی تیاریاں۔ تحریک انصاف پاناما لیکس معاملے کو عوامی عدالت میں لے کر جائیگی۔ جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ 7جنوری ہنگو، 8جنوری ڈی جی خان، 15جنوری کو بہاولپور میں میدا ن سجے گا۔ عمران خان عوام کو حقائق سے آگاہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق 2016ء میں تحریک انصاف نے حکومت کو دیا ٹف ٹائم۔ پاناما لیکس کا شور مچا تو تحریک انصاف نے بھی ہنگاما برپا کئے رکھا۔ جلسے، دھرنے، عدالتیں اور پارلیمنٹ ہر جگہ تحریک انصاف متحرک نظر آئی۔ اب نئے سال میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کے لئے تحریک انصاف نے کمر کس لی ہے۔

تحریک انصاف نئے سال کا آغاز پاناما لیکس کے خلاف عوامی جلسوں سے کریگی۔ 7 جنوری کو بیک وقت ہنگو اور راجن پور میں جلسے ہونگے۔ ہنگو کے جلسے سے عمران خان جبکہ راجن پور میں شاہ محمود قریشی خطاب کرینگے۔ 8جنوری کو بہاولپورمیں جلسہ ہوگا۔ 15جنوری کو عمران خان ڈیرہ غازی خان کے جلسے میں عوام کو پاناما لیکس کے حوالے سے حقائق بتائیں گے۔

جلسوں کے حوالے سے ریجنل اور صوبائی صدور کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تحریک انصاف اب عوامی عدالتوں میں اپنا کیس پیش کریگی۔ اس سے پہلے عمران خان کراچی کے دورے پر روانہ ہوئے تو بغیر پروٹوکول قطار میں لگ کر جہاز تک پہنچے۔

کپتان کو اپنے درمیان پاکر مسافر بھی خوش ہوئے اور ان کے ساتھ ہاتھ ملاتے رہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے پارٹی سے بے وفائی کرنے والے خوشاب سے پارٹی کونسلرزاور یوسی چیئرمینوں سمیت 10افراد کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی جس میں سابق ضلع ناظم خوشاب احسن ٹوانا بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔