Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبرگیم پوری کرنے کا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبرگیم پوری کرنے کا دعویٰ کردیا
July 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے نمبر گیم پوری کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 141 ایم پی ایز کی حمایت کا دعوی کیا گیا ہے جب کہ جہانگیر ترین مزید 3 نئے کھلاڑیوں کو پی ٹی آئی کی ٹیم میں لانے میں کامیاب ہو گئے ۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی کا ہدف پورا ہوتے ہی ن لیگ کے حکومت بنانے کے امکانات ختم ہوگئے۔ بہاولنگر سے آزاد رکن قومی اسمبلی غفاروٹو اور بھکرسے ثنا اللہ  مستی خیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا  جبکہ پی پی 237  بہاول نگرسے فدا وٹو ، ایم پی اے عبدالحیی اور پی پی 90  بھکرسے سید اکبر نوانی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ دوسری طرف ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد  نمبر گیم  149 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ان کی اکثریت واضح ہو گئی۔