Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا

پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا
July 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے نواز شریف کے بعد شہباز شریف کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا۔ عمران خان آج ریفرنس کی منظوری دیں گے۔

تحریک انصاف وزیر اعلیٰ پنجاب کو نااہل کروانے کے لیے متحرک ہوگئی۔ پی ٹی آئی نے شہبازشریف کے خلاف ریفرنس تیارکرلیا۔

ریفرنس ممتاز ماہر قانون اور پارٹی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے تیار کیا، جس میں شہباز شریف کی نااہلی کیلئے متعدد وجوہات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاٹن کی پیدوار والے علاقے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خاندان کی شوگر ملز منتقل کیں، اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

التوفیق قرضہ سیٹلمنٹ، حدیبیہ پیپزمل، کے ساتھ  جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں ریفرنس دائر کرنے کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ کہتے ہیں کہ اہم عدالتی فیصلوں کی روشنی میں شہباز شریف کی نااہلی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، بہت جلد پنجاب کے عوام پانامہ ہیٹ سے نجات حاصل کریں گے۔