Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی نے نیب کو خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے نیب کو خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا خط لکھ دیا
January 30, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی نے نیب کو خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا خط لکھ دیا
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عثمان ڈار نے خط میں کہا کہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں ۔ خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ سے متعلق نا قابل تردید شواہد موصول ہوئے ہیں ۔ خواجہ آصف کے فارن اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے ۔
خط میں لکھا گیا کہ منی لانڈرنگ کے لئے اہلیہ کے فارن اکاونٹس بھی استعمال کئے گئے ۔ فارن اکاونٹس میں مشکوک اور بے نامی ٹرانزیکشنز کی گئیں ۔ غیر ملکی ہوٹلز اور مشکوک بینک اکاوٴنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔ کروڑوں روپے کی منتقلی کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں نہیں ۔
خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور اقامہ تسلیم کر چکے ۔ نواز شریف اور خواجہ آصف کے کیس میں مماثلت ہے ۔ نیب خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کرے ۔ غیر ملکی ہوٹلز، بینک اکاؤنٹس اور بے نامی ٹرانزیکشنز کے ثبوت فراہم کروں گا ۔