Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی نے نوازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر کو جمع کرادیا

پی ٹی آئی نے نوازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر کو جمع کرادیا
August 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرا دیا۔ ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیراعظم  ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ ، اثاثے چھپانے، اسمبلی کے فلورپر جھوٹ بولنے  کے مرتکب ٹھہرے ہیں نااہل قراردیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی  کی قیادت میں تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کے خلاف ریفرنس جمع کرایا جس کے بعد پارلیمنٹ کے با ہر میڈیاسے گفتگومیں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نےانکم ٹیکس چوری کی ،اثاثے چھپائے،اسمبلی فلور پر غلط بیانی کی اور منی لانڈرنگ کی ، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھوں نے قانونی پارلیمانی چارہ جوئی کے ساتھ عوام سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ان کے نکتہ نظر سے متفق ہیں ، کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہےجس میں مستقبل کے فیصلے کیے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کراتے وقت میڈیا ساتھ تھا لیکن آج میڈیا کے داخلے پر پابندی کا افسوس ہوا، یہ دوہرا معیار ہے۔