Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی نے ملک میں دو پارٹی سسٹم کو توڑا ہے،عمران خان

پی ٹی آئی نے ملک میں دو پارٹی سسٹم کو توڑا ہے،عمران خان
March 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے دو پارٹی سسٹم کو توڑا  ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 میں تحریک انصاف اور کرپٹ مافیا  کا مقابلہ ہوگا ، ن لیگ کا سوشل میڈیا پیسے لے کر کام کرتا ہے،ہارتا وہ ہے جو برے وقت سے ہار مان لیتاہے ۔

اسلام آباد میں سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتی ہوئے عمران خان نے کہا اس ملک میں اداروں کو کمزور کیا گیا اور پیسے بنانے کیلئے پٹواریوں کو استعمال کیا گیا، کیوں نکالا اور زرداری نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ،

خطاب کے دوران کپتان نے نومنتخب ن لیگی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا  اور  کہا سب سے بڑا ڈرامہ شہباز شریف ہے، ہالی ووڈ کا بہترین ستارہ بن سکتا ہے ۔

سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا ہماری پوری کوشش ہے سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہو، پالیسی پر بات کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف نے کہا  10 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

عمران خان نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حیران ہوں نوازشریف بھی کہتا ہے کہ نیا پاکستان بناؤں گااور انقلاب لے کر آؤں گا۔