Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی نے عارف علوی کو سندھ کا پارٹی صدر مقرر کردیا

پی ٹی آئی نے عارف علوی کو سندھ کا پارٹی صدر مقرر کردیا
August 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اور خیبر پختونخوا میں پارٹی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر عارف علوی کو تحریک انصاف سندھ، شاہ فرمان کو پشاور ریجن کا صدرمقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اور کے پی کے میں پارٹی صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کو تحریک انصاف سندھ کا صدر جبکہ شاہ فرمان کو پشاور ریجن کا پی ٹی آئی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ محمود جان مالاکنڈ ڈویژن کے  پی ٹی آئی صدر ہونگے۔علی امین گنڈا پور جنوبی کے پی کے کے صدر بن گئے۔ عمران خان کی ہدایت پر جہانگیر ترین نے نئے پارٹی صدور کا  نوٹفیکشن جاری کردیا ہے،پارٹی قیادت نے ہدایت کی ہےکہ تمام صدور اپنی تنظیمیں باہمی مشاورت سے تشکیل دیں ۔