Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی نے شہبازشریف کے خلاف نااہلی ریفرنس تیارکرلیا

پی ٹی آئی نے شہبازشریف کے خلاف نااہلی ریفرنس تیارکرلیا
July 15, 2017

لاہور(92نیوز)تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس تیار کر لیا۔ رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گاڈفادر ٹو ہیں جن پر کرپشن منی لانڈرنگ اور قرضے واپس نہ کرنے جیسے سنگین الزامات ہیں، اس سے پہلے کہ عدالت انہیں نا اہل کرے شہباز شریف  مستعفی ہو جائیں۔

تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف کے رہنما و سینئر وکیل بابر اعوان نے لاہورمیں  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف نااہلی پٹیشن تیارکرلی گئی ہے۔ پٹیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 1999میں لندن کورٹ نے التوفیق کمپنی اور حدیبیہ شوگر مل کیس میں ڈگری کر دیاتھا۔ جس پر شہباز شریف نے سیٹلمنٹ کیلئےساڑھے تین ارب روپے جمع کرائے جس کا اثاثوں میں کوئی ذکر نہیں۔ شوگر ملز کیس میں بھی ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف فیصلہ دیا۔ دبئی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق شہباز شریف دبئی مل کے حوالے سے جھوٹ بولتے رہے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ظفر حجازی کیس میں ریکارڈ ٹیمپرنگ جیسے سنگین الزامات پر وزیراعلی شہباز شریف نا اہل ہو سکتے ہیں۔ بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل مشرف شہباز شریف کے محسن ہیں  شہباز شریف اینڈ کمپنی ظفر علی شاہ کیس میں بھی کرپٹ قرار دئیے گئے تھے جس کو چیلنج کرنے کی بجائے یہ مشرف سے این ار او کر کے جدہ بھاگ گئے۔شہباز شریف نے عجب کرپشن کی غضب کہانیاں گھڑی ہیں ،،شریف فیملی نے اتفاق شوگر مل چودھری شوگر مل سمیت اپنی 35 کمپنیوں کیلئے 6 ارب ایک سو چھیالیس کروڑ کے قرضے لئے مگر ایک روپیہ بھی واپس نہیں کیا۔ بابر اعوان نے مزید کہا  کہ شہباز شریف نے اپنی تقریر میں 6 بڑے اداروں کو دھکیاں دی ہیں جس پر بھی انکے خلاف عدالت میں جائیں گے پیر کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہو گا۔