Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے پارلیمنٹ آنے کو خوش آئند قرار دیدیا

پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے پارلیمنٹ آنے کو خوش آئند قرار دیدیا
August 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کے پارلیمنٹ میں آنے کو خوش آئند قرار دے دیا ۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کا ایوان میں آنا خوش آئند ہے ، سیاست کرنا اپوزیشن کا حق ہے  ۔ اے پی سی نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ مسترد کردیا  جس کے پاس نمبرز زیادہ ہیں وزیراعظم اور اسپیکر اس کا بننا ہے۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ مضبوط اپوزیشن سے جمہوریت مضبوط ہو گی اور حکومت کیلئے بہتر ہے، کے پی میں بھی ہماری چند سیٹ کی اکثریت تھی لیکن پانچ سال گزار دیئے، عمر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو مضبوط اپوزیشن خوش آئند ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے قبل دو ٹوک بتا چکے تھے کہ کس کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے اور کس کے ساتھ نہیں ، پیپلزپارٹی سے اتحاد ممکنات میں شامل نہیں تھا۔