Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی بلوچستان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مصروفیات کے باعث ملتوی

پی ٹی آئی بلوچستان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مصروفیات کے باعث ملتوی
August 10, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے بلوچستان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ، واضح رہے بلوچستان عوامی پارٹی مرکز اور صوبے میں تحریک انصاف کی اتحادی ہے ۔ دوسری جانب عمران خان نے نامزد وزیر اعلی کے پی کے محمود خان ، عاطف خان ، شہرام خان سمیت دیگر رہنماوں کو آج شام مشاورتی اجلاس کے لیے بنی گالہ بلا لیا ۔ ذرائع کے مطابق کپتان خیبر پختونخوا حکومت کی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کرینگے جبکہ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا کے ناموں پر بھی غور کیا جائیگا ۔