Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی آج کراچی میں سیاسی طاقت دکھائے گی

پی ٹی آئی آج کراچی میں سیاسی طاقت دکھائے گی
July 22, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد کی پچ پر آج تحریک انصاف سیاسی میدان سجائے گی۔ کراچی کے جناح باغ میں کپتان کارکنوں میں اپنے خطاب سے بجلیاں بھریں گے۔ کھلاڑی بھی اننگز کے لیے بے تاب ہیں۔ انتخابات کی آمد آمد ہے اور گلیاں محلے انتخابی بینرز اور پینا فلیکسز سے سج گئے۔ سیاسی جماعتیں بھی مختلف شہروں میں میدان سجانے میں مصروف ہیں۔ ادھر پنڈی کے لیاقت باغ  میں عوامی مسلم لیگ سیاسی میدان سجائے گی۔ شیخ رشید  کے ساتھ عمران خان بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی سیہون، جیکب آباد اور شکار پور میں ریلیاں اور جلسے کرے گی جن سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ سرزمینِ اولیائے کرام ملتان میں شیر دھاڑے گا۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف جلسے میں متوالوں کا لہو گرمائیں گے۔ حمزہ شہباز شریف ترنول میں میدان سجائیں گے۔ ایم ایم اے بٹ خیلہ اور مینگورہ میں جلسہ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق  خطاب کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی آج کالی بھاڑی پشاور میں جلسہ کرے گی۔ چارسدہ میں  قومی وطن پارٹی  اور  ڈیموکریٹک الائنس خیر پور میں جلسہ کرے گی۔