Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں عشرت العباد کی ثالثی کیوجہ سے صلح

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں عشرت العباد کی ثالثی کیوجہ سے صلح
April 1, 2015
کراچی(92نیوز)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےکہا ہے کہ  کراچی میں ضمنی انتخابات پرامن ہوں گے،  انتخابات کے لئے جاری کئے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر سب عمل کریں گے۔ عشرت العباد نے کہا کہ کل ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی، الطاف حسین کو معلوم ہوا تو انہوں نے مداخلت کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ ضمنی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کو ویلکم کہتے ہیں ہم پرامن اور پیار سے یہ انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے امیدوار کنورنوید نے کہا کہ کل کا واقعہ افسوسناک ہے ،اس واقعہ کے بعد الطاف بھائی پریشان تھے،  کسی سیاسی جماعت کے آفس کو نشانہ بنانا غلط ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے شہدا کی یادگار ہمیں عزیز ہے ،وہاں فاتحہ خوانی بھی کریں گے لیکن جلسوں میں تنقید تو ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔