Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھے :سعد رفیق

پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھے :سعد رفیق
July 25, 2015
لاہور(92نیوز)وزیرِ ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھے، عمران خان اپنی سیاست میں سنجیدگی لائیں تویہ ملک اوران کی جماعت کے لئے بہتر ہوگا۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ عمران خان اپنی سیاست میں سنجیدگی اور گہرائی لائیں۔ انہیں خیبرپختونخوامیں مینڈیٹ ملا ہے وہ وہاں کے حالات پر توجہ دیں  یہ ان کے اورملک کے لئے بہتر ہوگا وزیرِریلوے نے پیپلزپارٹی کو بھی نہ چھوڑا اورکہا کہ پیپلزپارٹی زوال پذیر ہے ، وہ رینجرزکے ساتھ معاملات  کو بہتربنائے اوراسے گورننس میں بھی بہتری لانی چاہیے۔