Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی اسلام آباد کی دو نشستوں پر کامیاب،تیسری پر برتری ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج

پی ٹی آئی اسلام آباد کی دو نشستوں پر کامیاب،تیسری پر برتری ، غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
July 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی دو سیٹیں جیت لیں جب کہ اسے تیسرے سیٹ پر بھی  برتری حاصل ہے ۔ اب تک موصول ہونے ووالے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  52 ، 54 کی سیٹیں جیت لی ہیں ، این اے 53 کے اب تک موصول  ہونے والے نتائج کے مطابق این اے 53 میں بھی پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 52میں پی ٹی آئی کے امیدوار  راجہ خرم نواز نے 46ہزار 690ووٹ لے کرمخالفین کو شکست  دے دی  ۔حلقہ این اے 52 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چودھری 34ہزار 72 ووٹوں کیساتھ دوسرے جب کہ پی پی پی پی کے امیدوار محمد افضل کھوکھر 21ہزار 530ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر  پر رہے ۔ غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 54 اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے 56ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے فتح سمیٹ لی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان 32ہزار 991 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ ایم ایم اے کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 53 میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کو  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر برتری جاری ہے تاہم ابھی کچھ  پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ آنے باقی ہیں ۔