Saturday, September 24, 2022

پی ٹی آئی کے کئی ایم این اے رابطے میں جو کہتے ہیں عمران خان سے جان چھڑاؤ،رانا تنویر

پی ٹی آئی کے کئی ایم این اے رابطے میں جو کہتے ہیں عمران خان سے جان چھڑاؤ،رانا تنویر

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین  نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این اے رابطے میں ہیں جو کہتے ہیں عمران خان سے  جان چھڑاؤ ۔

رانا تنویر حسین نے  92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وقت ہے فیصلہ کن تحریک کیلئے آگے بڑھا جائے ، حالات مزید انتظار نہیں کرنے دیتے کہ پاکستان کو ڈوبتا دیکھیں، مائنس ون کیلئے کوئی بات ہوئی تو حمایت ضرور کریں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان خاص کر پنجاب کے حالات ہمیں مزید انتظار نہیں کرنے دیتے کہ پاکستان کو ڈوبتا دیکھیں،ہم مائنس ون کی بات نہیں کرتے ہمارا ٹارگٹ فیئر الیکشن کی بات کرتے ہیں ، لیکن اگر  مائنس ون کیلئے کوئی بات ہوئی تو حمایت ضرور کریں گے، وقتی طور پر جو حکومت بنتی ہے اس سے شاید اتنا نقصان نہ ہو جتنا عمران خان سے ہورہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ   پنجاب کی حالت بہتر نہیں ،کوئی گڈ گورنس نہیں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، نیشنل سکیورٹی کے سلسلہ میں ہم حکومت کیساتھ ہیں،لیکن حکومت یا وزیر اعظم کے ایسے فیصلے ہوں جس سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان ہو تو چپ نہیں رہ سکتے۔