Thursday, January 26, 2023

پی ٹی آئی کے ملتان سے دو رہنما نیب ریڈار پر آگئے ‏

پی ٹی آئی کے ملتان سے دو  رہنما نیب ریڈار پر آگئے ‏
ملتان (92 نیوز)ملتان میں سرکاری اراضی پر قبضے اور مبینہ کرپشن پر پی ٹی آئی کے ملتان سے دو  رہنما نیب ریڈار پر آگئے ۔ پی ٹی آئی کے ملتان سے چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر کے ریکارڈ طلب کر لیا ۔ سرکاری اراضی پر قبضے اور مبینہ کرپشن کی عوامی شکایات پر تحریک انصاف کے دو رہنماء نیب کے نشانے پر آ گئے ، چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رانا عبدالجبار کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے اور غیر قانونی پلازے اور ہاؤسنگ سکیم بنانے کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں جبکہ اعجاز جنجوعہ پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے 156 غیر قانونی تشہیری بورڈز کی تنصیب کی مد میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے ۔