پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کی رپورٹ طلب

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نےتحریک انصاف کےمستعفی اراکین سندھ اسمبلی کی خالی نشستوں پرضمنی الیکشن نہ کرانےپرالیکشن کمیشن اوراسپیکراسمبلی سےدس اپریل تک جواب طلب کرلی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب پرمشتمل دورکنی بینچ نےایم کیوایم کی جانب سےدائردرخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کےوکیل نےموقف اپنایاکہ تحریک انصاف کےچاراراکین سندھ اسمبلی ستمبردوہزارچودہ میں مستعفی ہوگئے تھےاوراسپیکرکی جانب سےجنوری دو ہزارپندرہ میں انہیں منظورکرلیاگیاتھا۔
وکیل نےبتایاکہ قواعد کےتحت خالی نشستوں پرساٹھ روزمیں ضمنی الیکشن کرانا ہوتےہیں لیکن ابھی تک انتخابی شیڈول بھی جاری نہیں کیاگیا۔
جس پرعدالت نےالیکشن کمیشن اوراسپیکر سندھ اسمبلی سےدس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔