Wednesday, November 30, 2022

پی ٹی آئی کے لاپتہ رہنما ندیم میمن گھرپہنچ گئے

پی ٹی آئی کے لاپتہ رہنما ندیم میمن گھرپہنچ گئے
کراچی(92نیوزش)گزشتہ شب لاپتہ ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماندیم میمن گھرپہنچ گئے ۔ایس ایس پی ملیرکہتے ہیں بیان قلم بندہونے کےبعد مقدمہ درج کیاجائے گا۔ تفصیلات کےمطابق ایک رات قبل لاپتہ ہونیوالے پی ٹی آئی کے رہنماندیم میمن بازیاب ہوکرگھرپہنچ گئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیرکے مطابق ندیم میمن نے گھرپہنچنے کے بعد خود پولیس کواطلاع دی ۔جولوگ تحریک انصاف کے رہنماکولیکرگئے انہوں نے خود انکو کوچھوڑدیا۔ راوانوارکے مطابق لاپتہ ندیم میمن کے بیٹے نے میمن گوٹھ تھانے میں اغواکی درخواست دی تھی ۔مغوی کابیان ریکارڈ کررہے ہیں جس کے بعد مقدمے کااندراج کیاجائے گا۔