Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کے رہنماوں کی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے رہنماوں کی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں ضمانت منظور
January 17, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملے اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملے اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے پیش ہوئے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور عدالت نے پولیس کو تینوں ملزمان کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔
ادھر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا اور 23 جنوری کو تینوں ملزمان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔
تینوں ملزمان اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش ہوئے۔