Saturday, September 24, 2022

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز بحال، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز بحال، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے نااہل قرار دیئے جانے والے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو بحال کر دیا۔ رائے حسن نواز کو اثاثہ جات چھپانے پر الیکشن ٹریبونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔ رائے حسن نواز این اے 162 چیچہ وطنی سے منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے متعلقہ حلقے میں 60 روز کے اندر الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا۔