Sunday, October 2, 2022

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کلاسک گاڑیوں کے دلدادہ

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کلاسک گاڑیوں کے دلدادہ
کراچی ( 92 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یادگار بنانے کیلئے پرانے ماڈل کی فوکسی گاڑی میں اسمبلی پہنچے ۔ عمران شاہ کا کہنا تھا کلاسک گاڑی میں ان کی والدہ نے 1974 میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ دیا تھا ۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران شاہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں  شرکت کیلئے اپنی والدہ کی 44 سال پرانی فوکسی گاڑی میں پہنچے ، انہوں نے فوکسی گاڑی کو  پی ٹی آئی کے پرچم کے رنگ میں رنگ دیا  ۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے بتایا کہ الیکشن مہم کیلئے بھی اِسی کلاسک گاڑی کو گلیوں میں خوب گھمایا  ، عمران شاہ کا کہنا تھا والدہ کی یادیں تازہ کرنے کیلئے اس گاڑی میں اکثر سفر کرتے ہیں ۔