پی ٹی آئی کے بیرسٹر خالد خورشید 22 ووٹ لیکر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب
پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنا لی ، گلگت بلتستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے اکثریت سے سیٹیں جیتیں جس کے بعد وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے مرحلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے 22 ووٹ لئے ۔
خالد خورشید کے مقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ نے 9 ووٹ حاصل کئے ، نو منتخب وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید کا تعق ضلع استور کے سرحدی علاقے رٹو سے ہے ۔