Wednesday, October 5, 2022

پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود نے ایل اے3کا ضمنی انتخاب جیت لیا

پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود نے ایل اے3کا ضمنی انتخاب جیت لیا
میرپور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹرسلطان محمود نے آزادکشمیر کی ریاستی اسمبلی کے ضمنی انتخاب حلقہ ایل اے3سے پیپلز پارٹی کے  چودھری اشرف محمود کو3200ووٹوں کےبڑے مارجن سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود جس نے حال ہی میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور ایل اے 3کی نشست سے استعفی بھی دے دیا تھا ۔ بیرسٹرسلطان کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا جبکہ پی ٹی آئی نے بیرسٹرسلطان محمود کو دوبارہ ٹکٹ جاری کردیا ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اشرف کے حق میں دستبرداری اختیار کر لی اس طرح بیرسٹر سلطان محمود اور چودھری اشرف کے درمیان ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ تھا ۔ بیرسٹرسلطان محمود نے 15892ووٹ حاصل کرکے ضمنی الیکشن جیت لیا جبکہ مخالف امیدوار نے 12602ووٹ حاصل کیے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیرسٹرسلطان محمود کی کامیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی اور کہاہے کہ ہم انے ایک ہی گیند سے دو وکٹیں گرادی ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نائن زیروکا این اے 246کا الیکشن بھی جیتیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ میری کامیابی پی پی اور ن لیگ کی سیاست کو عوام نے دفن کر دیا ہے۔