Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کے اشرف سوہنا کی ضمانت ضبط !!! این اے 144 کا معرکہ آزاد امیدوار ریاض الحق نے سر کر لیا

پی ٹی آئی کے اشرف سوہنا کی ضمانت ضبط !!! این اے 144 کا معرکہ آزاد امیدوار ریاض الحق نے سر کر لیا
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو چوالیس اوکاڑہ کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار ریاض الحق نے ن لیگ اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ کم ووٹ لینے پر پی ٹی آئی کے اشرف سوہنا کی ضمانت ضبط ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو چوالیس اوکاڑہ میں آزاد امیدوار نے میدان مار لیا۔ 92نیوز نے دو سو دس پولنگ سٹیشنز کے مکمل نتائج سے سب سے پہلے ناظرین کو آگاہ کیا۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق ریاض الحق جج تراسی ہزار دو چالیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ نون کے علی عارف چودھری اکتالیس ہزار پچاس ووٹ حاصل کر سکے۔ ریاض الحق کی کامیابی پر ان کے حمایتی سڑکوں پر آ گئے۔ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ ووٹرز کا کہنا تھا کہ ریاض الحق ان کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اور امید ہے وہ اسمبلی میں حلقے کے مسائل اجاگر اور اس کے حل کے لئے بھرپور کردار ادکریں گے۔ اوکاڑہ ضمنی انتخاب کی خاص بات پی ٹی آئی کے امیدوار اشرف سوہنا کی ضمانت ضبط ہونا ہے۔ وہ صرف سات ہزار ایک سو اسی ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔ اشرف سوہنا حال ہی میں پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔