Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کے ارباب عاصم پشاور کے ناظم بن گئے، نوشہرہ سے پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک ناظم منتخب

پی ٹی آئی کے ارباب عاصم پشاور کے ناظم بن گئے، نوشہرہ سے پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک ناظم منتخب
August 30, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اور تحصیل ناظم کے آج ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ارباب عاصم پشاور کے ناظم بن گئے ہیں۔ ہری پوری سے عادل اسلام، بٹ گرام سے عطا الرحمان، کرک سے ڈاکٹر عمر دراز اور ڈی آئی خان سے علی زئی ضلع ناظم منتخب ہوئے۔ دوسری جانب تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت میں بھی خاندانی سیاست در آئی ہے کیونکہ نوشہرہ سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے بھائی لیاقت خٹک ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں ن لیگ کے تحت بلدیاتی انتخابات مکمل ہوئے ہیں، ملک کے باقی صوبوں میں ابھی بلدیاتی انتخابات ہونا باقی ہیں۔