Saturday, July 27, 2024

پی ٹی آئی کی کامیابی پر شہر شہر جشن منایا گیا

پی ٹی آئی کی کامیابی پر شہر شہر جشن منایا گیا
July 26, 2018
لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کی کامیابی پر شہر شہر جشن منایا گیا ۔ کپتان کے کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تو مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ لاہور میں میدان سجا  جب پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان ہوا ۔ کھلاڑی سڑکوں پر نکل آئے ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا تو مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ شہر بھر میں جشن منایا گیا۔ اسلام آباد میں بھی کھلاڑی گھروں سے باہر نکل آئے ۔ عمران خان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں۔ کراچی میں بھی کپتان کے کھلاڑیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔  جیسے جیسے نتائج آئے کھلاڑیوں کا جوش جذبہ بھی آسمان کو چھونے لگا ۔ سبھی نے جشن منایا۔ پشاور کے باسیوں کے بھی کیا کہنے ۔ پی ٹی آئی کی کامیابی پر دل بھر کے جشن منایا ۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی خوب کیا۔ فیصل آباد میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی کامیابی پر بڑا جشن منایا ۔ یہاں بڑے برج اُلٹے اور جشن  بھی خوب منایا گیا۔ رزلٹ آئے اور ملتان شہر میں بھی جشن کا آغاز ہو گیا ۔ ملتان کے باسیوں نے پی ٹی آئی کی کامیابی کا بھر پور جشن منایا ۔ اس کے ساتھ ساتھ حیدر آباد ، کوئٹہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانوالہ ، ڈی جی خان  اور ہر چھوٹے بڑے شہر میں کپتان کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔