پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کریں گے ، شہباز شریف

لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کریں گے۔
شہباز شریف نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمیں جھکا لیں گے، یہ عمران خان کی بھول ہے۔ پی ٹی آئی کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا تحریک کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔
شہباز شریف بولے حکومت نے نواز شریف کے علاج کے معاملے پر زیادتی کی۔ کبھی متعلقہ ڈاکٹرز نہیں ملتے تھے اور کبھی مشینیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کا شریف خاندان کے خلاف انتقامی کاروائی ان کی بھول ہے۔ قوم کی خدمت کی ہے، ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔