Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس آج طلب

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس آج طلب
April 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر طلب کر لیا۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر کپتان ان ایکشن۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پارٹی کاہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماوں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، عارف علوی، شفقت محمود سمیت پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب‘ سندھ‘ خیبرپختونخوا‘ بلوچستان‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیداروں کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان پارٹی قیادت کو آئندہ دنوں میں تحریک شروع کر نے کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیں گے جبکہ اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔