Saturday, July 27, 2024

پی ٹی آئی کی عددی اکثریت پوری جہ ہونے پر پی پی کی نئی حکمت عملی تیار

پی ٹی آئی کی عددی اکثریت پوری جہ ہونے پر پی پی کی نئی حکمت عملی تیار
July 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی عددی اکثریت پوری نہ ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی  نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر عمران خان کی جماعت  عددی اکثریت پوری  نہ کر سکے  تو ا س کیلئے ہم پارلیمنٹ میں مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ عمران خان کے پا س حکومت بنانے کیلئے 7 ارکان کم ہیں ، اگر ہم سب مل جائیں تو وفاق میں حکومت بھی بنا سکتے ہیں ، اس تجویز کے تحت وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی کا بنے گا، پیپلزپارٹی وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار بھی میدان میں  لے آئی ہے۔ پیپلزپارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن ، ایم ایم اے اور ایم کیو ایم مل کر عددی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں  ، اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور  چار جماعتوں کے اشتراک سے اگر حکومت بن جاتی ہے تو  اس میں اتحاد کب تک برقرار رہے گا ۔ ایم کیو ایم اور مذہبی جماعتیں ماضی میں بھی مخلوط حکومت سے علیحدگی کی دھمکیاں دے کر اپنے مطالبات تسلیم کرواتی رہی ہیں ۔