Sunday, September 25, 2022

پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نے رکن سندھ اسمبلی پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا

پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نے رکن سندھ اسمبلی پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا
 کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی بھی الزامات کی زد میں آ گئیں۔ اپنی ہی جماعت کی خاتون ورکر نے شہزاد قریشی پر حراساں کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ خاتون ورکر سلمیٰ بندھانی نے ضلع سائوتھ ویمن تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ رضا اللہ، ابو طلعت، ذیشان اور آریان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں حراسمنٹ، تشدد اور عیانت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ادھر نائنٹی ٹو نیوز نے موقف جاننے کیلئے متعدد بار رکن  اسمبلی شہزاد قریشی سے رابطہ کیا تاہم ان کا موبائل نمبر بند پایا گیا۔