Saturday, October 1, 2022

پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان اسمبلی نا اہلی سے بچ گئیں

پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان اسمبلی نا اہلی سے بچ گئیں
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی نا اہلی سے بچ گئیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی تاشفین صفدر ، ملائکہ بخاری اور کنول شوزب کے خلاف نا اہلی کی درخواستیں مسترد کر دیں ، تینوں خواتین ارکان اسمبلی کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مانگی گئی تھی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز نے  تینوں خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔  تاشفین صفدر پر کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت پر سپریم کورٹ سے ہونے والی نااہلی کے فیصلے کو چھپانے کا الزام تھا ۔ ملائکہ بخاری پر کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت دوہری شہریت نہ چھوڑنے کا الزام تھا ، کنول شوزب پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ووٹ منتقلی سے متعلق غلط بیانی کا الزام تھا۔