پی ٹی آئی کی تحریک احتساب آج شروع ہوگی
پشاور(92نیوز)پی ٹی آئی کی تحریک احتساب آج شروع ہو گی، عمران خان کی زیرقیادت ریلی پشاور سے اٹک تک جائے گی،کپتان پشاور پہنچ گئے۔
کپتان نے اس موقع پر کنٹینر پر چڑھ کر انتظامات کا جائزہ لیا ،۔ عمران خان نے صبح 10 بجے نکلنے کا اعلان کیا ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک پشاور سے شروع ہوگئی اختتام رائے ونڈ میں ہو گا ، ہماری تحریک حکمرانوں کو قانون کے نیچے لائے گی ۔