پی ٹی آئی کی انتخابی امیدواروں کی70فیصد فہرست آج جاری ہو گی
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کر دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے70فیصد امیدواروں کیپی ٹی آئی نے فہرست تیارکر لی ہےاور آج حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر حلقوں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کےامیدواروں کی حتمی فہرست شام 5بجے ویب سائٹ پرجاری کی جائیگی۔ عمران خان نے نئی فہرست ویب سائٹ پرجاری کرنے کی منظوری دیدی۔30فیصد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کل جاری کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کہتے ہیں مسلسل 6 دِن سے پنجاب کے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ یہ الیکشن ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عمران خان غوروفِکر کے ساتھ فیصلہ کرنے کا سوچ رہیں ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے یہی اْمیدوار آگے میدان میں اْن سب کا مقابلہ کریں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ صبر وتحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ امیدوار گراؤنڈ ورک جاری رکھیں اور کسی بھی بے بنیاد خبر پر کان مت دھریں، جیسے ہی ٹکٹس کا اعلان ہو گا آفیشیل ویب سایٹ پر آویزاں کر دیا جائے گا۔ کپتان کے کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ میدانِ عمل میں اْتریں گے۔