Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر مشاورت !!! وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس جاری

پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر مشاورت !!! وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس جاری
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف نااہلی کی تحاریک پر غور، حکومت معاملے کو ایوان سے باہر نمٹانے کےلئے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم چیمبر پہنچے۔ وزیر اعظم چیمبر میں پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، عرفان صدیقی اور دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ ا ے این پی کے غلام احمد بلور، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، صاحبزادہ طارق اللہ، محمود خان اچکزئی، مشاہد حسین سید، ایم کیو ایم کے فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی بھی وزیر اعظم چیمبر میں اجلاس میں شریک ہیں۔