پی ٹی آئی کا چیئرمین نادرا کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
پی ٹی آئی نے چیئرمین نادرا کے خلاف پٹیشن تیار کرلیم چیئرمین نادرا پر مسلم لیگ ن کو الیکشن جیتنے میں مدد کے لیے ڈیٹا فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نادرا کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں، لہذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ۔