Saturday, October 1, 2022

پی ٹی آئی کا سندھ میں 4 بڑے عوامی جلسے کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سندھ میں 4 بڑے عوامی جلسے کرنے کا فیصلہ
 اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ۔ پی ٹی آئی نے سندھ میں 4 بڑے عوامی جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلا جلسہ سکھر، دوسرا لاڑکانہ، تیسرا حیدرآباد اور چوتھا 25 دسمبر کو کراچی میں ہوگا ،، جلسوں کو کامیاب کرانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں پہلا جلسہ سکھر، دوسرا لاڑکانہ، تیسرا حیدرآباد اور آخری جلسہ 25 دسمبر کو شہر قائد میں کیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاریوں کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں  جبکہ کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں جلسوں کیلئے تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔