Wednesday, September 18, 2024

پی ٹی آئی کا ریحام خان سے اپنی کتاب کے مندر جات پر تردید کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا ریحام خان سے اپنی کتاب کے مندر جات پر تردید کا مطالبہ
June 5, 2018
اسلام اباد (92 نیوز)پی ٹی آئی نے چوبیس گھنٹوں میں ریحام خان سے اپنی کتاب کے مندر جات پر تردید کا مطالبہ کر دیا۔ بصورت دیگر عمران خان کی کرادر کشی کا قانونی چارہ کا اعلانہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہا ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مندرجات انتہائی گھٹیا ہیں، ریحام خان فوری طور پر تردید کریں اور معافی مانگیں۔ فواد چوھری نے کہا کہ پیمرا،  الیکشن کمیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل لگائے گئے الزامات پر نوٹس لیں۔ فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ رانا ثنااللہ، عابد شیر اور حنیف عباسی کو سوا سال پہلے مبینہ کتاب کے مندرجات کا کیسے معلوم تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ اس کارستانی کے پیچھے رائیونڈ ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان، سندھ ، کے پی کے، فاٹا اور اسلام آباد کے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آج پنجاب کے امیدواروں کا فیصلہ کر کے حتمی لسٹ کل جاری کر دی جائے گی۔