Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی ووٹرز کو فہرستوں سے نکالا گیا‘ ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے: علیم خان کی درخواست

پی ٹی آئی ووٹرز کو فہرستوں سے نکالا گیا‘ ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے: علیم خان کی درخواست
October 14, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان اور آزاد امیدوار خرم قریشی نے الزام لگایا کہ حکومت نے چیئرمین نادرا کے ساتھ ملی بھگت کرکے انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کیا اور کئی ووٹ خارج کر دیے۔ علیم خان نے یہ اعتراض اٹھایا کہ تحریک انصاف کے جن ووٹرز نے دو ہزار تیرہ میں ووٹ ڈالے تھے اب ان کا نام انتخابی فہرستوں میں نہیں ہے۔ علیم خان نے کہا کہ انتخابی عملے اور تحریک انصاف کو فراہم کردہ ووٹر فہرستوں میں تضاد تھا اس لیے تصاویر والی انتخابی فہرستوں کے معائنے کی اجازت دی جائے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ جب تک سارے معاملے کی چھان بین مکمل نہیں ہو تی اس وقت تک سردار ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔