Wednesday, October 5, 2022

پی ٹی آئی ورکر قتل کیس میں میاں افتخار حسین کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی ورکر قتل کیس میں میاں افتخار حسین کی ضمانت منظور
نوشہرہ (92نیوز) پی ٹی آئی ورکر قتل کیس میں اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ اس موقع پر اے این پی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میاں افتخار کےخلاف مقدمہ صوبائی حکومت نے درج کرایا اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کی عدالت نے میاں افتخار کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں غلام احمد بلور نے کہا کہ میاں افتخار بےگناہ ہیں، صوبائی حکومت سیاسی مقدمے بنا رہی ہے۔ سردار حسین بابک نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سیاسی رہنماو¿ں میں عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے۔ اے این پی کے رہنماو¿ں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس کو غیرسیاسی بنانے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔