پی ٹی آئی نے ڈیرہ غازی خان میں میدان سجا لیا
ڈیرہ غازی خان (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف آج ڈیرہ غازی خان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسٹیج لگا دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ کئی کارکن پارٹی ترانوں پر رقص کر رہے ہیں۔
سکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جھنڈے تقسیم کرنے پر پنڈال میں کھلاڑی آپس میں ہی الجھ پڑے۔