پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان پر معافی کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ۔
فواد چودھری نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ، تحریک انصاف کے وفد کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم کا بیان سینیٹ ہی نہیں پارلیمان کی بھی توہین ہے ۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےبارے میں وزیراعظم کا بیان ان کے منصب کےمنافی ہے۔