Thursday, September 19, 2024

پی ٹی آئی نے واٹر بورڈ کو تین ماہ کےلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی نے واٹر بورڈ کو تین ماہ کےلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا
May 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں پانی کے سنگین بحران پر تحریک انصاف نے واٹر بورڈ کو تین ماہ کے لیے رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا،ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں  کہ ایک سیاسی جماعت کے لوگ واٹر بورڈ پر حاوی ہیں۔ پانی کےمسئلے  پرتحریک انصاف نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں  ڈاکٹر عارف علوی نے اس اہم عوامی مسئلے پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کا وقت مانگ لیا  انکا کہنا تھا کہ پانی کا بحران حل کرنے کے لیے واٹر بورڈ کو تین ماہ کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن واٹر بورڈ پر حاوی ہیں۔ عارف علوی نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت اور اسکے اداروں میں بے انتہا کرپشن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر بورڈ کی مشینوں کی مرمت کے ٹھیکے نجی اداروں کو دیے جائیں اورحاضری کو یقینی بنانے کے لیے واٹر بورڈ کے ملازمین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے۔