Saturday, February 24, 2024

پی ٹی آئی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا

پی ٹی آئی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا
August 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی نے پارلیمانی اجلاس میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا۔ ادھر اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی اور عارف علوی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے شہر یارآفریدی اور زرتاج گل مضبوط امیدوار ہیں۔ عمران اسماعیل گورنر سندھ ہونگے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ عمران خان نے مختصر گفتگو میں کہا کہ جس تبدیلی کیلئے 22 سال جدوجہد کی وہ آچکی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ایم کیوایم سے اتحاد دباؤ میں نہیں ،کراچی کے عوام کے مفاد میں کیا۔