Wednesday, October 5, 2022

پی ٹی آئی نے بھی اپنے ٹی او آرز اجلاس میں پیش کردیئے

پی ٹی آئی نے بھی اپنے ٹی او آرز اجلاس میں پیش کردیئے
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے اپنے ٹی او آرزاجلاس میں پیش کر دیئے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی انکوائری سے متعلق اپنے ٹی او آرز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیش کردیئے ۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف تحقیقات تک وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے الگ ہو جانا چائیے،  وزیر اعظم اور ان کے خاندان پر لگنے والے الزامات کی تحقیق کے لئے کمیشن قائم کیا جائے،جن دیگرافراد کے نام پاناما لیکس میں آئے ہیں اُن کے خلاف ریاستی قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔