Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے عمران خان کےخلاف قراردادیں سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیں

پی ٹی آئی نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے عمران خان کےخلاف قراردادیں سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیں
July 15, 2015
کراچی (92نیوز) پی ٹی آئی نے الطاف حسین کیخلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے جمع کرائی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے بھی عمران خان کےخلاف سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ چیئرمین تحریک انصاف پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدحسین اورافتخاراحمد نے درخواست اسمبلی میں جمع کرادی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ عمران خان پی ٹی وی پر حملے میں ملوث ہیں،ان پرمقدمہ درج کیا جائے۔