Sunday, November 27, 2022

 پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں  : چودھری سرور

 پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں  : چودھری سرور
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری محمد  سرور کا کہنا ہے کہ  پی  ٹی  آئی ملک  کی  سب سے بڑی جماعت  ہے لوگ  جوق  در جوق تحریک انصاف میں  شامل ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سابق  ضلع  ناظم نارووال  ڈاکٹر نعمت علی نے لاہور میں  چودھری  سرور سے ملاقات کی  اور  عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے  تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر میڈیا  سے گفتگو  کرتے ہوئے  چودھری سرور نے کہا کہ نارووال سے  ڈاکٹر طاہر علی جاوید ،  پیر اعجاز الحسن  شاہ اور میاں محمد منور شریف سمیت  اہم شخصیات جلد  پی ٹی آئی میں شامل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے بد دیانتی کا مظاہرہ کیا اور ن لیگ  اور  پی  ٹی  آئی کو  مختلف  ووٹرز  لسٹیں  فراہم کی گئیں۔