Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی معاہدے سے پھر گئی !!! عمران خان کی پریس کانفرنس ایک ضدی شخص کی چیخیں تھیں: خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی معاہدے سے پھر گئی !!! عمران خان کی پریس کانفرنس ایک ضدی شخص کی چیخیں تھیں: خواجہ سعد رفیق
July 26, 2015
لاہور (92نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کئے گئے وعدے سے پھر گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد نے کہا کہ معاہدے میں طے تھا کہ منظم دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت نئے انتخابات کروائے گی بصورت دیگر پی ٹی آئی الزامات واپس لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الزام تراشی ہی کرنا تھی تو جوڈیشل کمیشن پر معادہ کیوں کیا۔ پی ٹی آئی گمراہی اور غیریقینی پھیلا کر جمہوریت گرانے کی سازش میں ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی پریس کانفرنس ایک ناشکرے، بے اعتبارے اور ضدی شخص کی چیخیں تھیں۔ عمران کے منہ سے نکلا ہوا ہر لفظ قانون بن سکتا ہے نہ حکم کا درجہ رکھتا ہے۔ دوسروں سے معافیوں اور استعفوں کے مطالبے کرنےوالا جھوٹ پکڑے جانے پر خود معافی مانگ کر استعفیٰ کیوں نہیں دیتا ؟ پی ٹی آئی گھسے پِٹے الزامات کا بین کرنے کی بجائے تعمیری سیاست اور عوامی خدمت پر توجہ دے۔